the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
   اداکارہ اور سیاستدان رمیا نے کہا ہے کہ وہ بغاوت کا مقدمہ قائم کیے جانے کے باوجود اپنے اس بیان پر قائم ہیں کہ ’پاکستان جہنم نہیں ہے۔‘
رمیا کا اصل نام دویا سپندنا ہے اور ان کا تعلق جنوبی ریاست کرناٹک سے ہے۔ 
وہ کانگریس سے وابستہ اور سابق رکن پارلیمان ہیں۔ حال ہی میں وہ سارک کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد گئی تھیں۔
رمیا پر یہ کہنے کا الزام ہے کہ ’پاکستان جہنم نہیں ہے، وہاں کے لوگ ہم جیسے ہی ہیں اور وہاں ہماری اچھی دیکھ بھال کی گئی۔‘

انھوں نے بظاہر یہ بات  وزیر دفاع منوہر پاریکر کے ایک بیان کے جواب میں کہی تھی۔ مسٹر پاریکر نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ایک مقابلے میں پانچ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کل ہمارے جوانوں نے پانچ لوگوں کو



واپس بھیج دیا، پاکستان میں جانا اور نرک (جہنم) میں جانا ایک ہی ہے

بغاوت کا مقدمہ قائم کیے جانے کے بعد رمیا نے بنگلور میں ایک ٹی وی چینل سےبات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور انھوں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی ہے جس کے لیے وہ معافی مانگیں۔

انھوں نے کہا کہ ’معافی مانگنا میرے لیے سب سے آسان کام ہے۔۔۔ لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں، آج کل ملک میں حالات کچھ ایسے ہیں کہ کسی کے بھی خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ اس قانون کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور میرے خیال میں اسے ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔‘

گذشتہ ہفتے ہی انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بھی پولیس نے بغاوت کا مقدمہ قائم کیا تھا جس کے بعد ایمنیسٹی نے بھارت میں اپنا کام بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ایمنیسٹی کے ایک پروگرام میں دیش مخالف نعرے بلند کیے گئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.